گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟

گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟ گریگ یوگرٹ عام دہی کی نسبت زیادہ گاڑھا اور کریمی ساخت لیے ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دہی میں سے پانی جسے چھاچھ بھی کہاجاتا ایک عمل کے ذریعے نکال لیا جاتا ہے واضح رہے کہ چھاچھ میں لییکٹوز ہوتا ہے، یہ ... Read more

 0  3
گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟

گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟

گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟

گریگ یوگرٹ عام دہی کی نسبت زیادہ گاڑھا اور کریمی ساخت لیے ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دہی میں سے پانی جسے چھاچھ بھی کہاجاتا ایک عمل کے ذریعے نکال لیا جاتا ہے واضح رہے کہ چھاچھ میں لییکٹوز ہوتا ہے، یہ ایک قدرتی چینی ہے جو دودھ میں پائی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس دہی میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے چھاچھ نکالنے کے بعد پروٹین سے بھرپور ایک انتہائی گاڑھا دہی بچ جاتا ہے جو عام دہی کی نسبت زیادہ صحت بخش ہوتا ہے اس میں کیلشیم، پروٹین، پروبایو ٹکس، آیوڈین اور وٹامن B-12 موجود ہوتا ہے۔

کچھ مینوفیکچررز باقاعدگی سے دہی میں گاڑھا کرنے والے ایجنٹوں کو شامل کرتے ہیں، اور اسے گریک یوگرٹ کے طور پر مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں تاہم وہ گریک یوگرٹ کی طرح فائدہ مند نہیں ہوتے۔

یہاں گریک یوگرٹ کے چند حیران کن فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔

ہڈیوں کی بہتر صحت

گریک یوگرٹ کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، کیونکہ یہ کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ کیلشیم ہڈیوں کی صحت کو فروغ دے کر آسٹیوپروسس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، جو ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی بیماری ہے جبکہ پروٹین بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

بے وقت کی بھوک سے بچائے

گریک یوگرٹ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کھانے کے بعد دن بھر میں بھوک کم لگتی ہے۔ جبکہ غذائی پروٹین میں اضافہ لوگوں کو مجموعی طور پر کم کیلوریز کا استعمال کرنے کا باعث بنتا ہے، جس سے زیادہ وزن کم ہوتا ہے۔

 میٹابولزم

تحقیق کے مطابق زیادہ پروٹین والی غذا کھانے سے ایک شخص کیلوریز کی زیادہ مقدار کو استعمال کرسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر کھانے کے ساتھ کچھ پروٹین شامل کرنا بہتر ہے۔

 آنتوں کی صحت کو بہتر بنانا

اس میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں۔ یہ اچھے بیکٹیریا ہیں جو آنتوں کے اندر ایک صحت مند بیکٹیریا کا توازن بحال کر سکتے ہیں جس سے آنتوں کا نظام صحت مند رہتا ہے۔

دماغی صحت

تحقیق بتاتی ہے کہ پروبائیوٹک دہی کا استعمال انسان کی دماغی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے   2016 کے ایک مطالعہ سے پتا چلا ہے کہ جو افراد روزانہ 100 گرام پروبائیوٹک دہی کھاتے ہیں یا روزانہ پروبائیوٹک کیپسول لیتے ہیں ان میں تناؤ، افسردگی اور اضطراب ان لوگوں کی نسبت کم ہوتا ہے جودہی نہیں کھاتے تھے۔

پٹھوں کی تعمیر

پروٹین سے بھرپور غذائیں، جیسے گریک یوگرٹ، پٹھوں کی بڑے پیمانے پر افزائش میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 بلڈ پریشر میں کمی

گریک یوگرٹ پروبائیوٹک خمیر شدہ دودھ کی ایک شکل ہے جو بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔ 2013 میں 14 مطالعات کا میٹا تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق پروبائیوٹکس کے ساتھ خمیر شدہ دودھ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنا

گریک یوگرٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر نے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ ایک ایسی حالت ہے جو اس بات کو متاثر کرتی ہے کہ جسم بلڈ شوگر کو کیسے پروسس کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow