فصل کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت

فصل کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت  دنیا بھر میں فصلوں کو مختلف کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے حشرات کش اسپرے کیا جاتا ہے، تاہم یہ کیڑے مار ادویات ماحول اور انسانی صحت کو متاثر کر رہی ہیں یہی وجہ ہے سائنسدان ایک عرصے سے اس کا بہترین متبادل تلاش ... Read more

 0  4
فصل کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت

فصل کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت

فصل کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت

 دنیا بھر میں فصلوں کو مختلف کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لیے حشرات کش اسپرے کیا جاتا ہے، تاہم یہ کیڑے مار ادویات ماحول اور انسانی صحت کو متاثر کر رہی ہیں یہی وجہ ہے سائنسدان ایک عرصے سے اس کا بہترین متبادل تلاش کر رہے اور اب انہیں وہ ایک کیڑے کی شکل میں مل گیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک ایسے کیڑا دریافت کیاہے جو حشرات کش ادویات کے بغیر فصلوں کی حفاظت کر سکتا ہے۔ اس کیڑے کا تعلق نیماٹوڈز کے خاندان سے ہے جو حشرات کش اسپرے کے بغیر کیڑوں کو متاثر کرنے اور ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ کیڑا گرم اور مرطوب علاقوں میں فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کا ایک ممکنہ حل پیش کرسکتا ہے۔

نیماٹوڈا، جسے گول کیڑا بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کی 500,000 اقسام ہیں۔یہ لمبے ہوتے ہیں، اور ان کے دونوں جانب منہ ہوتا ہے راؤنڈ کیڑے کی بہت سی اقسام  فطرت میں آزاد زندگی گزارتی ہیں۔

کیڑے کی یہ نئی قسم اسٹینرنیما کہلاتی ہے جو نیماٹوڈز کے خاندان سے ہے  واضح رہے کہ یہ طویل عرصے سے کیڑے مار ادویات کے بغیر کیڑوں کے طفیلے کو کنٹرول کرنے کے لیے زراعت میں استعمال ہوتی رہی ہے۔اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسٹینرنیما انسانوں یا دوسرے جانوروں کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں جبکہ انہیں پہلی بار 1920 کی دہائی میں دریافت کیا گیا تھا۔

یو سی آر نیوماتولوجی کے پروفیسر ایڈلر ڈل مین کا کہنا ہے کہ اسٹینرنیما کی 100 سے زیادہ اقسام ہیں، لیکن ہم ہمیشہ نئے کی تلاش میں رہتے ہیں کیونکہ ہر ایک میں منفرد خصوصیات ہیں۔ یہ چوڑائی میں انسانی بال سے بھی باریک اور لمبائی میں 1 ملی میٹر سے بھی کم ہوتے ہیں۔

یہ کیڑے زمین میں آزاد حالت میں گھومتے ہیں جب انہیں شکار مل جاتا ہے، تو وہ منہ یا مقعد میں داخل ہو جاتے ہیں اور انتہائی مہلک بیکٹیریا کو خارج کر دیتے ہیں۔ انفیکشن کے 48 گھنٹوں کے اندر کیڑے مر جاتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر کیڑے کو مائع میں تبدیل کر دیتا ہے پھر صرف اس کیڑے کو خول بچ جاتا ہے۔ ان کی افزائش بہت تیزی سے ہوتی ہے اگر آپ کے پاس 10 یا 15 نیماٹوڈ ہیں تو 10 دن بعد آپ کے پاس مٹی میں 80,000 نئے کیڑے موجود ہوں گے ۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow