گرل فرینڈ پر بے دردی سے حملہ کرنے الزام میں ہالی ووڈ اداکار گرفتار
ہالی ووڈ اداکار نک پاسکول کو گرل فرینڈ پر بے دردی سے حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار نک پاسکول کو اپنی سابق گرل فرینڈ کو 20 بار چُھرا گھونپنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نک پاسکو پر […]
ہالی ووڈ اداکار نک پاسکول کو گرل فرینڈ پر بے دردی سے حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار نک پاسکول کو اپنی سابق گرل فرینڈ کو 20 بار چُھرا گھونپنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نک پاسکو پر انکی گرل فرینڈ و میک اپ آرٹسٹ پر گھر میں متعدد بار چاقو سے حملے اور قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، اداکار نے رات گئے خاتون کے گھر میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت ابھی خطرے سے باہر ہے جبکہ حملے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار حملے کے بعد خاتون کے گھر سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ٹیکساس میں امریکا اور میکسیکو سرحد کی چوکی سے حراست میں لیا گیا تھا، نک پاسکول کو اس کیس میں عمر قید ہوسکتی ہے، وہ ایک فلم اور ٹی وی سیریز میں کام کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟