کینسر میں مبتلا حنا خان ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے اسپتال منتقل

چھاتی کے کینسر میں مبتلا بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے اسپتال منتقل ہوگئیں۔ اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کے بعد اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔ […]

 0  2
کینسر میں مبتلا حنا خان ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے اسپتال منتقل

چھاتی کے کینسر میں مبتلا بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پہلی کیموتھراپی کیلئے اسپتال منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کے بعد اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے پہلے کیموتھراپی سیشن سے عین قبل ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

اسپتال سے جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ایوارڈ نائٹ میں مجھے اپنے کینسر کے بیماری کا علم تھا لیکن میں صرف اپنے لیے بلکہ ہم سب کیلئے اسے معمولی حیثیت دینے کا انتخاب کیا ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ وہ دن تھا جس نے سب کچھ بدل دیا، اس لمحے میں سارا گلیمر ہوا ہوگیا۔ میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور سے گزر رہی ہوں لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جاؤں گی‘۔

’’ آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم وہی بن جاتے ہیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، میں نے اس موقع کو ایک بار پھر اپنی زندگی بچانے کیلئے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا، میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے، میں کبھی اس بیماری کے آگے نہیں جھکوں گی‘‘۔

اداکارہ حنا خان میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص

اداکارہ نے مزید کہا کہ درحقیقت میں نے اس تقریب میں اپنے آپ کو یقین دلانے کے لیے شرکت کی تھی کہ میں اپنی معیار کے مطابق زندگی گزار رہی ہوں، تقریب میں شرکت کے بعد اپنے پہلے کیمو کے لیے سیدھا اسپتال گئی، آپ سب بھی چاہے کتنی ہی مشکل میں کیوں نہ ہو کبھی پیچھے نہ ہٹیں کبھی ہمت نہ ہاریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حنا خان نے چند روز قبل انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں کو اس خبر سے شدید دھچکا لگا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow