شاہ رخ خان کی 20 سال پرانی فلم دوبارہ ریلیز کرنے کا عندیہ

ممبئی : بھارتی فلم ساز رونی اسکرو والا نے 20 سال پرانی شاہ رخ خان کی فلم ایک بار پھر ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رونی اسکرو والا نے سال 2004 میں آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری اور شاہ رخ خان کی شاندار اداکاری […]

 0  2
شاہ رخ خان کی 20 سال پرانی فلم دوبارہ ریلیز کرنے کا عندیہ

ممبئی : بھارتی فلم ساز رونی اسکرو والا نے 20 سال پرانی شاہ رخ خان کی فلم ایک بار پھر ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رونی اسکرو والا نے سال 2004 میں آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری اور شاہ رخ خان کی شاندار اداکاری پر مبنی فلم ’سودیس‘ کی کھل کر تعریف کی۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم ’سودیس‘ اپنی منفرد اور سدا بہار کہانی کی بدولت اس بات کی مستحق ہے کہ اسے دو دہائیاں گزرنے کے بعد ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے۔

Shah Rukh Khan

فلم ’سودیس‘ میں شاہ رخ خان اور گائتری جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، یہ فلم تجارتی طور پر تو ناکام رہی لیکن تنقیدی طور پر اسے سراہا بھی گیا۔

رونی اسکریو والا نے کہا کہ اس فلم کی کہانی نے شائقین کو بہت متاثر کیا تھا، یہ اپنے وقت سے بہت آگے کی فلم تھی،

انہوں نے بتایا کہ اس فلم سے متاثر ہوکر ہی ہم نے اُس وقت ایک فاؤنڈیشن قائم کی تھی، جس کا نام فلم کی ریلیز کے بعد ’سودیس فاؤنڈیشن‘ کردیا تھا۔

Release

فلم کی کہانی بیان کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز کا کہنا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان نے ناسا کے سائنسدان کا کردار نبھایا تھا جو دیہی ہندوستان میں واپس آکر بجلی کا مسئلہ حل کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم آج کے ان نوجوان کو متحد کرسکتی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ملک سے باہر جاتے ہیں اور وطن واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow