اکشے اور ٹائیگر کی فلم کا ایونٹ میدان جنگ بن گیا، پولیس کا ہجوم پر لاٹھی چارج
فوٹو : انسٹاگرام ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے پروموشنل ایونٹ میں ہجوم پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا پروموشنل ایونٹ لکھنؤ کے علاقے گھنٹہ گھر میں رکھا گیا تھا جہاں دونوں اداکاروں نے شرکت کی اور لائیو ... Read more
ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے پروموشنل ایونٹ میں ہجوم پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا پروموشنل ایونٹ لکھنؤ کے علاقے گھنٹہ گھر میں رکھا گیا تھا جہاں دونوں اداکاروں نے شرکت کی اور لائیو پرفارمنس دی۔
اس موقع پر لوگوں کا ہجوم بہت زیادہ بڑھ گیا اور لوگ ایک دوسرے پر پتھر، جوتے اور بوتلیں پھینکتے رہے۔
پولیس نے ہجوم کو قابو کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور پولیس کی ہجوم سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اس موقع پر دونوں اداکار ایک مناسب فاصلہ پر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟