کیا ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا کے بیچ علیحدگی ہوگئی؟
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نہ صرف خراب فارم سے دوچار ہیں بلکہ ان کی سربین اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہوں بھی گرم ہیں۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بننے والے ہاردیک پانڈیا اور سربیا کی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے 2020 میں شادی کی تھی اور […]
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نہ صرف خراب فارم سے دوچار ہیں بلکہ ان کی سربین اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہوں بھی گرم ہیں۔
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بننے والے ہاردیک پانڈیا اور سربیا کی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے 2020 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا آگستیا بھی ہے۔ آئی پی ایل میں پانڈیا کی ناقص کاکرردگی کے باعث نتاشا کو بھی سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ریڈ اِٹ‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے اور اس میں پانڈیا اور نتاشا کی شادی ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد سے افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
مذکورہ شخص نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھارتی آل راؤنڈر اور اہلیہ نتاشا اسٹینکوچ ایک دوسرے کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر نہیں کر رہے، ان کی بیوی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام سے ہاردیک پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے‘۔
صارف نے انکشاف کیا کہ نتاشا کی سالگرہ 4 مارچ کو تھی لیکن ہاردیک پانڈیا نے ان کے لیے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سربین اداکارہ نے ہاردیک کے ساتھ ساری تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں، انھوں نے صرف ایک تصویر رہنے دی ہے جس میں دونوں اپنے آگستیا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
آئی پی ایل میچز کے دوران بھی نتاشا اسٹیڈیم میں نظر نہیں آئی تھیں نہ ہو انھوں نے ممبئی کی ٹیم سے متعلق کوئی اسٹوری شیئر کی تھی۔ تاہم نتاشا کی پوسٹس پر ہاردیک کے بھائی اور بھابھی اب بھی کمنٹس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی آل راؤنڈر کی آئی پی ایل میں پرفارمنس بھی نہایت خراب رہی تھی ان کی کپتانی میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 14 میں سے 10 میچز ہار گئی تھی جبکہ فینز بھی ان سے کافی ناراض ہیں اور ان کے خلاف کئی بار نعرے بازی کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟