اعجاز پٹیل جیسے بولرز لوکل کلب میں مل جائیں گے، کیف زہر اگلنے لگے

محمد کیف نے نیوزی لینڈ کے میچ وننگ بولر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز پٹیل جیسے بولرز بھارت کے ہر لوکل کلب میں مل جائیں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش ہزیمت بالکل بھی ہضم نہیں ہوئی اور وہ نیوزی لینڈ کے اسپنرز کو نیچا […]

 0  1

محمد کیف نے نیوزی لینڈ کے میچ وننگ بولر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز پٹیل جیسے بولرز بھارت کے ہر لوکل کلب میں مل جائیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش ہزیمت بالکل بھی ہضم نہیں ہوئی اور وہ نیوزی لینڈ کے اسپنرز کو نیچا دکھانے پر اتر آئے، ،محمد کیف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی اسپنرز موجود نہیں تھے۔

محمد کیف نے کہا کہ گلین فلپس ایک پارٹ ٹائم بولر تھے، میں آپ سے جھوٹ نہیں بول رہا اعجاز پٹیل اور گلین فلپس جیسے اسپنرز ہماری مقامی اکیڈمیز میں ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اعجاز پٹیل کو دیکھیں تو وہ دو شاٹ بالز کرتے ہیں، دو فل ٹاس بالز کرتے ہیں اور دو لینتھ ڈیلیوریز کرتے ہیں جس پر ہم نے وکٹیں گنوائیں، گلین فلپس تو اچھی ڈیلیوریز کرنا جانتے ہی نہیں ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اعجاز پٹیل نے ایک اوور میں صرف دو اچھی گیندیں کیں اور وکٹیں حاصل کیں۔ آخری ٹیسٹ میں شکست شرمناک ہے، ممبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی بولر نہیں تھا۔

محمد کیف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ ’’اعجاز پٹیل جیسے اسپنر ہر لوکل کلب میں مل جائیں گے‘‘، میں مانتا ہوں کہ مچل سینٹنر نے اچھی بولنگ کی ہے انھوں نے جو پونے میں بولنگ کی وہ کلاسک بولنگ تھی۔

خیال رہے کہ اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے بھارت کو اس ٹیسٹ میں شکست اور سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow