کیا کترینہ رنبیر کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق قریبی دوست رنبیر کپور کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں۔ کترینہ کیف بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں جبکہ ان کے اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان کئی سالوں تک رومانوی تعلقات […]
بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق قریبی دوست رنبیر کپور کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں۔
کترینہ کیف بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں جبکہ ان کے اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان کئی سالوں تک رومانوی تعلقات رہے ہیں جبکہ دنوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔
انھوں نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ اگر تمام چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق انجام پاتیں تو دونوں کو فلم ’بچنا اے حسینوں‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنا تھا۔
ایک انٹرویو میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’میری کرسمس‘ میں کام کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ راج شرما (رنبیر کا کردار) کی زندگی میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔
تاہم انھوں نے بتایا کہ آخری وقتوں میں یہ کردار فائنل اسکرپٹ سے ہٹا دیا گیا۔ مجھے فلم میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ کردار کٹ ہو گیا۔
اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل ان کی اس وقت کی گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا نے مرکزی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔
یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سال 2008 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی موویز میں سے ایک تھی جبکہ اسے ناقدین کی جانب سے ملی جلی آرا ملی تھیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’راجنیتی‘ اور ’جگا جاسوس‘ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کردار ادا کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟