کیا بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے؟

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو […]

 0  1
کیا بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے؟

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی دستیابی کے لیے مزید انتظاردرکار ہے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے اپنی ٹیم کا اعلان میچ سے دو روز کیا جاتا ہے، انگلینڈ ٹیم آج متوقع ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے کپتان دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنی ٹیم کو خبردار کردیا۔

سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم حالیہ کارکردگی اچھی نہیں لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرادے گا۔

ناصر حسین نے کہا کہ انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اچھا کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow