پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ یہ پاکستانی […]
ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اہم کامیابی حاصل کرلی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، انہوں نے نویں بار اپنے مد مقابل حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کا فخر شاہ زیب رند نے کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس کے بعد وہ میسی کلب میں بھی شامل ہوگئے۔
قومی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) کے فائنل میں برازیلین حریف ”برونو ایسیس“ کو شکست دے کر کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا۔
اس قابل فخر فتح کے بعد شاہ زیب رند نے اپنے چیمپئن بیلٹ کے ساتھ سوتے ہوئے ایک تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بیلٹ کو گلے لگائے اپنے بستر پر سو رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟