کیا آپ کے آئی فون میں بھی فلسطینی ایموجی کا ’مسئلہ‘ ہے؟
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی پرچم کے ایموجی کی سفارش کرنے والے ‘بگ’ کو ٹھیک کرے گا۔ ایپل نے کہا ہے کہ وہ ایک "بگ” کو ٹھیک کرے گا جو فلسطینی پرچم کے لیے ایموجی تجویز کرتا ہے جب کچھ آئی فون صارفین پیغامات میں "یروشلم” ٹائپ کرتے ہیں۔ کمپنی […]
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی پرچم کے ایموجی کی سفارش کرنے والے ‘بگ’ کو ٹھیک کرے گا۔
ایپل نے کہا ہے کہ وہ ایک "بگ” کو ٹھیک کرے گا جو فلسطینی پرچم کے لیے ایموجی تجویز کرتا ہے جب کچھ آئی فون صارفین پیغامات میں "یروشلم” ٹائپ کرتے ہیں۔
کمپنی نے اس تجویز کے لیے سافٹ ویئر کے مسئلے کو مورد الزام ٹھہرایا جو اس کے iOS آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ پر کچھ صارفین کے لیے ظاہر ہوا تھا۔
کمپنی نے واضح کیا کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔
امریکا میں رہنے والوں نے رپورٹ کیا کہ انہیں لفظ یروشلم ٹائپ کرنے کے بعد یہ تجویز یعنی فسلطینی پرچم کی ایموجی نہیں ملی۔
برطانوی ٹیلی ویژن پریزینٹر ریچل ریلی نے سوشل میڈیا پر ایموجی تجویز کی نشاندہی کی جس سے اس بات پر ایک دیرینہ بحث چھڑ گئی کہ آیا اسرائیلیوں یا فلسطینیوں کو یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دینے کا حق ہے۔
فلسطینی رہنما مقبوضہ مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟