کھدائی کے دوران سونے چاندی کے سکے اور زیورات برآمد

کیرالہ : بھارت میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کیلئے کی جانے والی کھدائی میں انتہائی نایاب اور قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں مزدوروں کا ایک گروپ بارش کے پانی کو بچانے اور جمع کرنے کے لیے کھدائی کر رہا تھا کہ اسے سونے کے کچھ […]

 0  3
کھدائی کے دوران سونے چاندی کے سکے اور زیورات برآمد

کیرالہ : بھارت میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کیلئے کی جانے والی کھدائی میں انتہائی نایاب اور قیمتی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں مزدوروں کا ایک گروپ بارش کے پانی کو بچانے اور جمع کرنے کے لیے کھدائی کر رہا تھا کہ اسے سونے کے کچھ سکے نظر آئے۔

بعد ازاں کھدائی کے دوران انہیں ایک مٹی کا برتن ملا جس میں سونے اور چاندی کے کئی سکے رکھے ہوئے تھے۔ اس کے بعد دوسرے دن اسی جگہ سے پانچ اور چاندی کے سکے اور دو سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔

ابتدا میں مزدوروں نے سمجھا کہ شاید کہ کوئی بم ہے اور اس ڈر کی وجہ سے اسے پھینک دیا لیکن جب برتن ٹوٹا تو تمام کارکنان حیران رہ گئے۔

قیمتی سامان میں سونے کے 13 لاکٹ، 17 موتیوں کی مالا، پانچ قدیم انگوٹھیاں، چار تمغے (ممکنہ طور پر کاجو کے ہار)، بالیوں کا ایک سیٹ اور چاندی کے کئی سکے شامل تھے۔

gold and silver

بعد ازاں معاملہ پولیس تک جا پہنچا اور علاقہ پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر قیمتی سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں جمعہ کو انہیں ضلعی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے محکمہ آثار قدیمہ کو مزید دریافت اور تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

محکمہ آثار قدیمہ نے اس کی صداقت کی تصدیق کے لیے مواد کی بازیابی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایک اہلکار نے کہا کہ جس جگہ سے نوادرات برآمد ہوئے ہیں، اس کی کوئی تاریخی اہمیت نہیں ہے، اس لیے یہ اشیاء کسی کی ذاتی ملکیت کا حصہ ہوسکتی ہیں، تاہم تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow