خطرناک ملزم کو رہائی کی خوشی میں ریلی نکالنے پر دوبارہ جیل بھیج دیا گیا
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں بدنام زمانہ ملزم ہرشد پاٹنکر کو رہائی کی خوشی میں اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی نکالنے کے جرم میں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشد پاٹنکر کے خلاف اقدام قتل، افراتفری پھیلنے اور غیر قانونی اسلحہ پر مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو 23 جولائی کو ضمانت […]
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں بدنام زمانہ ملزم ہرشد پاٹنکر کو رہائی کی خوشی میں اپنے حامیوں کے ساتھ ریلی نکالنے کے جرم میں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشد پاٹنکر کے خلاف اقدام قتل، افراتفری پھیلنے اور غیر قانونی اسلحہ پر مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو 23 جولائی کو ضمانت پر رہائی ملی تو اس نے خوشی میں حامیوں کے ہمراہ ریلی نکالی۔
جب ریلی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زنیت بنی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایکشن لیا اور ہرشد پاٹنکر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے اسے دوبارہ گرفتار کیا ور ریلی میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی۔
ہرشد پاٹنکر کے حامیوں نے ریلی میں خوب نعرے بازی کی تھی جس سے پورا علاقے گونج اٹھا تھا اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تھی۔
ریلی میں 300 کے قریب گاڑیاں اور ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل تھیں۔
خطرناک ملزم کے خلاف سرکار واڑہ، پنچاوتی، اندرا نگر اور مضافاتی میں مقدمات درج ہیں۔ ہرشد پاٹنکر کو خطرناک سرگرمیاں ایکٹ کے تحت جیل بھیجا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟