عائشہ عمر نے مداحوں کو مُسکرانے کی وجہ بتادی

اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور کامیڈی ڈراما سیریل ’بلبلے’ کی اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر اپنی مسکراتی ہوئی تصویر لگانے کی وجہ بیان کردی۔ ویسے تو اداکارہ عائشہ عمر ڈرامے میں اپنے ’خوبصورت’ نامی کردار سے بے حد مقبول ہیں اور اب ان کو مسکراتا دیکھ کر ان کے مداح بھی جھوم […]

 0  3
عائشہ عمر نے مداحوں کو مُسکرانے کی وجہ بتادی

اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور کامیڈی ڈراما سیریل ’بلبلے’ کی اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر اپنی مسکراتی ہوئی تصویر لگانے کی وجہ بیان کردی۔

ویسے تو اداکارہ عائشہ عمر ڈرامے میں اپنے ’خوبصورت’ نامی کردار سے بے حد مقبول ہیں اور اب ان کو مسکراتا دیکھ کر ان کے مداح بھی جھوم اٹھے۔

42سالہ اداکارہ عائشہ عمر جو فی الحال غیر شادی شدہ ہیں اور اکثرو بیشتر اپنے انٹرویوز میں شادی اور محبت سے متعلق گفتگو کرتی نظر آتی ہیں ان کی اس مسکراتی تصویر نے لوگوںکو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔

مسکرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کیپشن میں مبہم الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ،’تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کرونگی۔’

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں.بہتر ہونے کے لیے اور بہتر محسوس کرنے کے لیے‘۔

عائشہ عمر نے اس مسکراہٹ پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’یہاں میں نے بہت سی چیزوں کو محسوس کیا جو میری مسکراہٹ کی وجہ بنیں اور سب کچھ مسکراہٹ کے ساتھ ہورہا ہے’۔

سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگے اور یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔ ان کے مداح انہیں خوش دیکھ کر انکی ڈھیروں خوشیوں کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow