’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کی میزبانی کون کرے گا؟
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ایک بار پھر مشہور شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض […]
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ایک بار پھر مشہور شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔
گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کی میزبانی امیتابھ بچن ہی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر جاری کی ہے جس میں سینئر اداکار کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 24 جولائی سے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ پروگرام پیر سے جمعہ تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ انڈین ٹیلی ویژن گیم شو ہے جو برطانوی پروگرام ’Who Wants to Be a Millionaire?‘ پر نقول پر شروع کیا گیا تھا۔
’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا پہلا سیزن پہلی بار 2000 میں نشر کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔
اس شو میں عام شہریوں اوربعض اوقات بولی اداکاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جس میں ان سے مختلف شعبہ سے متعلق سوال کیے جاتے ہیں اور ہر سوال میں 4 آپشن بھی دیے جاتے ہیں، سوال کا درست جواب دے کر پیسے کماتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟