کونسا مشہور وکٹ کیپر ہے جس نے آج تک سوئپ شاٹ نہیں کھیلا؟

بھارت کے سابق کرکٹر مرلی کارتک نے اس مشہور کرکٹر کا نام بتایا ہے جس نے آج تک اپنے کیریئر میں کبھی بھی سوئپ شاٹ نہیں کھیلا۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میں روی شاستری، مرلی کارتک اور اطہر علی خان کمنٹری باکس میں موجود اور میچ پر اپنی آرا کا اظہار […]

 0  1
کونسا مشہور وکٹ کیپر ہے جس نے آج تک سوئپ شاٹ نہیں کھیلا؟

بھارت کے سابق کرکٹر مرلی کارتک نے اس مشہور کرکٹر کا نام بتایا ہے جس نے آج تک اپنے کیریئر میں کبھی بھی سوئپ شاٹ نہیں کھیلا۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میں روی شاستری، مرلی کارتک اور اطہر علی خان کمنٹری باکس میں موجود اور میچ پر اپنی آرا کا اظہار کررہے تھے، ایسے میں سابق بنگلہ کرکٹر اطہر خان نے بنگلہ دیشی بیٹر مشفق الرحیم کے سوئپ شاٹ کی تعریف کی۔

ساتھی کمنٹیٹر کی اس بات پر لقمہ دیتے ہوئے سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے پوچھ لیا کہ اس وکٹ کیپر کا نام بتائیں جو سوئپ شاٹ نہیں کھیلتا، اس سے قبل کے اطہر کچھ کہتے کارتک نے ان کی بات کا جواب دیا۔

کانپور میں گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے مرلی کارتک نے فوری طور پر کہا کہ دھونی وہ وکٹ کیپر بیٹر تھے جو سوئپ شاٹ نہیں کھیلا کرتے تھے۔

سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی نچلے نمبرز پر کھیلنے والے پلیئر تھے جو کبھی بھی سویپ کھیلنے پر یقین نہیں رکھتے تھے، اس کے بجائے اسپن کو کھیلنے کے لیے ٹریک کو چھوڑ کر کھیلنا پسند کرتے تھے۔

خیال رہے کہ مہندر دھونی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں نہ صرف بھارت کا کامیاب ترین کپتان سمجھا جاتا ہے بلکہ وہ وکٹوں کے پیچھے اپنی مہارت کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow