کنگنا نے مسلم ممالک کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا

ممبئی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے پر اسلامی ممالک کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش چھوڑنے والی خبر کو ٹویٹر پر شیئر کیا۔ کنگنا رناوت […]

 0  3

ممبئی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے پر اسلامی ممالک کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش چھوڑنے والی خبر کو ٹویٹر پر شیئر کیا۔

کنگنا رناوت کا خبر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ بھارت ہمارے آس پاس کے سبھی اسلامک ریپبلک کی مدرلینڈ ہے، ہم اس بات سے خوش ہیں اور ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عزت ماب وزیراعظم ہندوستان میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکتی ہیں۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ لیکن وہ سبھی جو بھارت میں رہتے ہیں اور پوچھتے رہتے ہیں کہ ہندو راشٹر کیوں؟ رام راج کیوں؟ خیر یہ واضح ہے کیوں۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے یہاں تک کہ خود مسلمان بھی محفوظ نہیں۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان،بنگلہ دیش اور برطانیہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام راج میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

اس سے قبل بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے تنقید کا جواب دیاتھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جو موضوعِ بحث بن گئی تھی۔

کنگنا رناوت اسٹوری میں لکھتی ہیں کہ اس بات پر دائیں اور بائیں بازو والے سب متفق ہیں کہ میں بہت بدتمیز، متشدد اور انتہا پسند ہوں۔

بنگالی شوبز شخصیات بھی حسینہ واجد کی حکومت گرنے پر خوشی سے نہال

اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے تشدد پسند ہے اور تشدد کو بھی میں پسند ہوں، میں تھوڑی بگڑی ہوئی اور بہت زیادہ ضدی ہوں، اس کے علاوہ میں خطرناک حد تک باصلاحیت بھی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow