’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، بابر […]

 0  4
’’کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے الگ الگ گروپ ہیں‘‘

سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، بابر اور شاہین کے الگ الگ گروپ ہیں، جنوبی افریقی کوچ نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں گروپنگ ہو چکی ہے۔

سمیع اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے لڑکے پاکستان ٹیم سے نکلوانے کی سازش کرتے رہتے ہیں۔

کرکٹ ٹیم نے جو پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کریں، ہم 40 سے 50 کروڑ روپے کرکٹ ٹیم پر کیوں خرچ کرتے ہیں؟

انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے بنتا ہے، جس طرح ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ٹیکس کا پیسہ کیوں انکی سیکیورٹی پر خرچ کیا جائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow