کرکٹ نے بھی جدت کا لبادہ اوڑھ لیا، گیند اسمارٹ بن گئی
جہاں دنیا میں ہر چیز جدید ہو رہی ہے کرکٹ بھی جدیدیت کا لبادہ اوڑھ رہی ہے گیند کو بھی چِپ لگا کر اسمارٹ بنا دیا گیا ہے۔ زمانہ ترقی کرتا ہے تو اس سے وابستہ ہر چیز ترقی کے رنگ میں رنگنے لگتی ہے۔ کرکٹ ڈیڑھ صدی پرانا کھیل ہے لیکن یہ ہر گزرتے […]
جہاں دنیا میں ہر چیز جدید ہو رہی ہے کرکٹ بھی جدیدیت کا لبادہ اوڑھ رہی ہے گیند کو بھی چِپ لگا کر اسمارٹ بنا دیا گیا ہے۔
زمانہ ترقی کرتا ہے تو اس سے وابستہ ہر چیز ترقی کے رنگ میں رنگنے لگتی ہے۔ کرکٹ ڈیڑھ صدی پرانا کھیل ہے لیکن یہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتا اور خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے جس کے باعث اس کی مقبولیت میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
اب جب دنیا میں فون سے لے کر ہر چیر اسمارٹ ہو رہی ہے تو کرکٹ کیوں اس سے محروم رہے۔ تجرباتی طور پر گیند میں مائیکرو چِپ لگا کر اسے بھی اسمارٹ بنا دیا گیا ہے اور یہ گیند لیگز میں تواتر کے ساتھ استعمال ہو رہی ہے۔
اسمارٹ گیند کیریبیئن لیگ اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں استعمال ہو چکی ہے۔ حال ہی میں بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے شعیب بشیر اور ٹام ہارٹلی کو اسمارٹ گیند نے مدد کی اور اب انگلینڈ میں یہ گیند اسپنرز کی مدد کر رہی ہے۔
اس گیند میں چِپ لگا کر ڈیٹا ایپ پر منتقل کیا جاتا ہے جس سے گیند کی رفتار، فی منٹ ریولوشن، سلائیوں یعنی سیم کی پوزیشن، ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟