سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی سے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کردی۔ آسٹریلیا میں مقیم سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں افغان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن افسوس ہے کہ خواتین ٹیم اپنے ملک کی […]
سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی سے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کردی۔
آسٹریلیا میں مقیم سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں افغان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن افسوس ہے کہ خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے لکھا کہ آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم کو بنانے میں مدد کرے۔
سابق ویمن کرکٹرز کا کہنا ہے کہ افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
آئی سی سی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیم بنانے سے افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزین کی ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینج کرسکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟