کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات
پشاور زلمی کے خلاف میچ وننگ پرفارمنس دینے والے کراچی کنگز کے پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم مالک سلمان اقبال نے بڑے انعامات سے نواز دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ تھی جس میں جہاں میچ […]
پشاور زلمی کے خلاف میچ وننگ پرفارمنس دینے والے کراچی کنگز کے پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم مالک سلمان اقبال نے بڑے انعامات سے نواز دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ تھی جس میں جہاں میچ کے بہترین کھلاڑی میر حمزہ نے 28 رنز دے کر تین اہم وکٹیں لینے کے ساتھ دو کیچز بھی تھامے، وہیں حسن علی نے تین وکٹیں لے کر زلمی کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔
کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر جارحانہ 49 رنز کی اننگ کھیلی تو سینیئر کھلاڑی شعیب ملک نے ایک وکٹ لینے کے علاوہ 29 رنز بھی بنائے۔
میچ کے بعد کراچی کنگز کے مالک بھی کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گئے اور ٹیم ہوٹل میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے میچ وننگ کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات کر دی۔
سلمان اقبال نے ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ سو ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔ یہ انعام حاصل کرنے والوں میں میر حمزہ، کیرون پولارڈ، عرفان نیازی، حسن علی اور شعیب ملک شامل ہیں۔
سلمان اقبال نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ایونٹ میں اسی طرح محنت اور لگن سے میچ وننگ کارکردگی دکھانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟