کترینہ کیف کی نئی ویڈیو میں کیا چیز نوٹ کرنے والی ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیا گیا تھا، ایسے میں انکی زیرگردش ویڈیو میں مداحوں نے نئی چیز نوٹ کی ہے۔ کترینہ کیف بلاشبہ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ہیں، جو اپنی لُکس کے ساتھ کسی نئے تجربے سے گریز ہی کرتی ہیں، تاہم […]

 0  4

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیا گیا تھا، ایسے میں انکی زیرگردش ویڈیو میں مداحوں نے نئی چیز نوٹ کی ہے۔

کترینہ کیف بلاشبہ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ہیں، جو اپنی لُکس کے ساتھ کسی نئے تجربے سے گریز ہی کرتی ہیں، تاہم کترینہ کے انسٹاگرام پیج کی طرف سے ان کی بیوٹی پراڈکٹس Kay سے متعلق نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس میں اداکارہ بالکل مختلف نظر آ رہی ہیں، جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو مداح حیران رہ گئے کہ وہ کتنا بدل گئی ہیں۔

ویڈیو میں کترینہ نے اپنی نئی ہائیڈرا کریم لپ اسٹک کی تشہیر کی ہے جو بظاہر لانچ کے چند ہی دنوں بعد فروخت ہو چکی ہے، ویڈیو میں کترینہ نے اپنے پروڈکٹ کی مختلف خوبیوں کے بارے میں بات کی ہے۔

ای ریڈایٹ صارف نے ان کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا کہ شاید کترینہ نے اپنے اوپری ہونٹ پر فلرز کروایا ہے، ایک پرستار کا کہنا تھا کہ وہ معمول سے زیادہ چمک رہی ہے۔

ایک اور مداح نے ویڈیو پر کمنٹس میں صحیح اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف نے ہلکے کانٹیکٹ لینز پہن رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساری شخصیت بدل گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow