کئی بار کہا یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے۔ اے آر وائی نیوز پر جاری خصوصی نشریات ہر لمحہ پرجوش میں سابق کرکٹر کامران اکمل […]

 0  3
کئی بار کہا یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے، کامران اکمل

سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز پر جاری خصوصی نشریات ہر لمحہ پرجوش میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ میں نے اس ڈریسنگ روم 14 سے 15سال ایسے ہی نہیں کھیلا، اس سے زیادہ یاری دوستی میں نے نہیں دیکھی۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے ٹائم میں بھی یاری دوستیاں نبھائی جاتی تھیں، مگر اُس وقت دو سے چار میچز کی حد ہوتی تھی، یہ نہیں تھا کہ 20، 20میچ مل جائیں۔ اپنی ایگو کی خاطر کرکٹ کا بیڑا گرق کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ رو پڑے۔

ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہونے کے بعد 21 سالہ کھلاڑی روتے ہوئے نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی انہیں تسلی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 120 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو 113-7 تک محدود رکھا۔ مثبت آغاز کے باوجود پاکستان نے پہلے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی تھی، گرین شرٹس اس سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے کیونکہ کپتان بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کا شکار بن گئے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خان میدان میں آئے اور وہ محمد رضوان کا ساتھ دینے میں کامیاب رہے لیکن دائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کو درمیانی اوورز میں پارٹنرشپ کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

رضوان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، وکٹ کیپر بلے باز مضبوط پوزیشن میں تھے اور گرین شرٹس کو فتح دلانے کے لئے پرامید نظر آرہے تھے، مگر بمراہ نے انہیں پویلین روانہ کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow