ڈریپ نے جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ایک جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ لگا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی اینٹی بایوٹک کی سپلائی کرنے والی ایک جعلی کمپنی پکڑی گئی ہے، ڈریپ نے فروگس فارما کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق اینٹی بایوٹک […]

 0  10
ڈریپ نے جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ایک جعلی کمپنی کی جعلی اینٹی بایوٹک کا سراغ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی اینٹی بایوٹک کی سپلائی کرنے والی ایک جعلی کمپنی پکڑی گئی ہے، ڈریپ نے فروگس فارما کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق اینٹی بایوٹک سسپنشن فروگزائم 100 ایم جی (5 ایم ایل) جعلی نکلی ہے، جس کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوا کے پیکٹ پر کورنگی کراچی کا فرضی ایڈریس درج تھا، ڈریپ الرٹ کے مطابق فروگزائم دوا نان رجسٹرڈ اور کمپنی لائسنس یافتہ نہیں ہے، جعلی ادویات علاج کے دوران غیر مؤثر ہوتی ہیں، جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں، اس سے مہلک ری ایکشن ہو سکتا ہے۔

فروگزائم سسپنشن بھکر کے کلوکوٹ بازار کی فارمیسی پر سیل ہو رہا تھا، ڈرگ انسپکٹر پنجاب نے اس کا سیمپل لیبارٹری بھجوایا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب راولپنڈی نے فروگزائم کے بیچ 100/S-005 کو جعلی، غیر معیاری قرار دیا، یہ سسپنشن سیفیگزائم یو ایس پی سے تیارکردہ ہے، جو گلے اور سینے کے انفیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈریپ مراسلے میں صوبائی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارکیٹ سے فروگزائم سسپنشن کا اسٹاک قبضے میں لیں، اور ڈسٹریبیوٹرز، کیمسٹ فروگزائم کی موجودگی سے متعلق فوری اطلاع دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow