ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے ڈاکٹرز اور اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت سے ڈاکٹرز کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ لکھ کر ڈاکٹرز کے […]

 0  3
ڈاکٹرز، اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے ڈاکٹرز اور اسپتال ملازمین کے بیرون ملک مفت سیر سپاٹے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت سے ڈاکٹرز کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ لکھ کر ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے مشروط کر دیے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز پر چھٹی کی درخواست کے ساتھ بیان حلفی دینے کی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے، ڈاکٹرز غیر ملکی دورے سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے، وہ بیرون ملک سیمینار یا کانفرنس میں عدم شرکت کا بیان حلفی دیں گے۔

مراسلے کے مطابق ڈاکٹر، افسران کو غیر ملکی دورے کے اسپانسرڈ نہ ہونے کی گارنٹی دینا ہوگی، ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے کا خرچہ کمپنی اور ڈونر برداشت نہیں کرے گا، اس حکم نامے کا اطلاق وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز، افسران، اور عملے پر ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow