چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کا ایک بار پھر یو ٹرن!
بھارت کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی پاکستان کی میزبان میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالتا آیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اس نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی […]
بھارت کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی پاکستان کی میزبان میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالتا آیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اس نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔
آئی سی سی چیمئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح میزبان ملک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہونی ہے۔ اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کرنی ہے۔
بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔
گزشتہ روز تک بھارتی میڈیا اس تقریب کے لیے بلیو شرٹس کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کی تصدیق کر رہا تھا تاہم اب اس حوالے سے بھی اس نے یوٹرن لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا اب نئی فتنہ انگیزی کرتے ہوئے خبر دے رہا ہے کہ روہت شرما افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی میٹنگ کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب بی سی سی آئی کے نئے بورڈ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا سے روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بورڈ کو اب تک ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، نہ ہی ایسی کوئی بات آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ رہی ہے۔
روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی بورڈ کسی صورت پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش پوری نہیں کریں گے جب کہ بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی میں افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی ملاقات کو محدود رکھا جائے گا۔
چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل اور فائنل کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی
آپ کا ردعمل کیا ہے؟