چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آئی سی سی کو ڈرا سکتا ہے، مؤقف تبدیل نہیں کرسکتا، وکرانت گپتا
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کو ڈرا سکتا ہے مؤقف تبدیل نہیں کرسکتا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سر پر ہے اور بھارت نے انکار کردیا […]
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کو ڈرا سکتا ہے مؤقف تبدیل نہیں کرسکتا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سر پر ہے اور بھارت نے انکار کردیا ہے، آئی سی سی پر دباؤ ہے کہ پاکستان کیا کرنا چاہ رہا ہے، پاکستانی حکومت نے بھارت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا آئی سی سی اور چیمپئنز ٹرافی بھارت کے خلاف ہوسکتا ہے؟
وکرانت گپتا نے کہا کہ آئی سی سی ایک شخص نہیں بورڈ ہے، آئی سی سی بورڈ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گا ہوسکتا ہے ہائبرڈ ماڈل پر جائے۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل میں بھارت دبئی میں اپنے میچز رکھوائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔
یہ پڑھیں: ’جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘۔۔ بھارتی صحافی کا دبنگ بیان
گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔
وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟