چیئرمین پی سی بی کیا کرنے جارہے ہیں؟ اندر کی خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد سرجری کا اشارہ دیا تھا، انھوں نے سابق کپتانوں اور کرکٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اے آر وائی کے مطابق 8 جولائی کو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز سر جوڑ کر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ […]

 0  3
چیئرمین پی سی بی کیا کرنے جارہے ہیں؟ اندر کی خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد سرجری کا اشارہ دیا تھا، انھوں نے سابق کپتانوں اور کرکٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی کے مطابق 8 جولائی کو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز سر جوڑ کر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے لیے بیٹھے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی مشاور کے لیے مدعو کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ معاون کوچ اظہر محمود بھی موجود ہیں، چیئرمین پی سی بی دونوں سے ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرنے کے حوالے سے لاہور میں کرکٹرز کو مدعو کیا ہے، محسن نقوی اس مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں قومی ٹیم کے 15 سے زائد سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، میٹنگ میں قومی کرکٹ میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جن کرکٹرزکو پی سی بی نے بلایا ہے ان میں سابق کپتان سرفراز احمد، سلمان بٹ سمیت اعجاز احمد اور باسط علی بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انتخاب عالم، عاصم کمال، محمد سمیع، شفیق پاپا، یاسرحمید، سلیم الطاف اور ہارون رشید بھی موجود ہیں جبکہ یاسر شاہ، سکندر بخت، وجاہت اللہ واسطی اور اظہر خان بھی میٹنگ کا حصہ ہیں، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی ملاقات لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے۔

اس سے قبل لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران پی سی بی چیئرمین محسن نقوی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ جلدبازی میں کوئی فیـصلہ نہیں کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow