چور کی انوکھے انداز میں پوسٹ آفس سے رقم چرانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
ناٹنگھم: معذور چور نے لمبے دھاتی چمچے کے ذریعے پوسٹ آفس سے نقد رقم چرانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے کا عادی چور دوران واردات اپنا ڈیبٹ کارڈ جائے وقوعہ پر بھول […]
ناٹنگھم: معذور چور نے لمبے دھاتی چمچے کے ذریعے پوسٹ آفس سے نقد رقم چرانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشے کا عادی چور دوران واردات اپنا ڈیبٹ کارڈ جائے وقوعہ پر بھول کر فرار ہوجاتا ہے، جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک نشے کے عادی چور نے ڈاک خانے کی سیکیورٹی اسکرین کے نیچے سے بڑی نقد رقم چرانے کی کوشش کی تھی، اس مقصد کے لئے اس نے لمبے چمچے کا سہارا لیا۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 36 سالہ شخص نے ایک بڑے دھاتی چمچ کو شیشے کے نیچے سے اندر ڈالا اور رقم نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔
دوسری کھڑکی پر موجود ایک الرٹ کاؤنٹر اسسٹنٹ نے اس معاملے کو دیکھا تو الارم بجا دیا جس نے سیکورٹی کے دھوئیں کے نظام کو متحرک کردیا۔
جیسے ہی پوسٹ آفس میں دھواں بھرنے لگا چور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، مذکورہ معاملہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے نقدی چوری کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اور افسران کو بتایا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے پوسٹ آفس میں داخل ہونے سے کچھ دیر پہلے کوکین اور ہیروئن لے لی تھی۔پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟