پی سی بی نے بابر، شاہین، رضوان کو این او سی دینے سے صاف انکار کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔ ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بورڈ کی جانب سے بڑا دھچکا مل گیا، اسٹار کرکٹرز سمیت متعدد پلیئرز کو […]
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔
ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بورڈ کی جانب سے بڑا دھچکا مل گیا، اسٹار کرکٹرز سمیت متعدد پلیئرز کو بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بابر، رضوان اور شاہین نے جی ٹی ٹوئنٹی لیگ (گلوبل T20 کینیڈا) کے لیے این او سی کی درخواست کی تھی جسے پی سی بی نے رد کردیا.
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ کسی بھی لیگ سے پہلے قومی ذمہ داریوں کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔
محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز قریب ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دی جائے گی، بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی مسلسل بدترین کارکردگی کے بعد این او سی کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی گئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پلیئرز کے قومی ٹیم میں انتخاب سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے لیے ایک نیا معیار طے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گرین شرٹس حال ہی میں بھارت اور امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے خلاف میچز ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟