پی سی بی سے بڑی خبر آگئی

محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو چیک کیا جائےگا۔ چیئرمین پی […]

 0  4
پی سی بی سے بڑی خبر آگئی

محسن نقوی نے پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو چیک کیا جائےگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنےکا کام شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ملنے پر آئندہ ہفتے پی سی بی میں بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

محسن نقوی نے چیئرمین کا منصب سنبھالنے کے بعد بورڈ میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی بنیادوں پر بھرتی ملازمین کے حوالے سے شکایات اور خبریں سامنے آنے کے بعد بورڈ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow