پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 166 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو […]
پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔
انور علی نے 14 گیندوں پر 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جیمز ونس 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹم سیفرٹ 21 رنز بنا کر چلتے بنے، شعیب ملک 12 رنز بنا کر ابرار احمد کو وکٹ دے بیٹھے، کیرون پولارڈ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عرفان خان نیازی 15 اور حسن علی 2 رنز پر ہمت ہار گئے۔
کوئٹہ گلیڈی اٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
گلیڈی ایٹرز کی تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے، ایونٹ میں کراچی کنگز نے 4 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کوئٹہ 16 میں سے 11 اور کراچی کنگز پانچ میں کامیاب ہوئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟