پی ایس ایل 9: قلندرز کا کنگز کو 178 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 میں 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے […]

 0  5
پی ایس ایل 9: قلندرز کا کنگز کو 178 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 میں 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا۔

عبداللہ شفیق نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اوپنر فخر زمان بھی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مرزا بیگ 4 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے، شے ہوپ 9 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے۔

سکندر رضا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویزا نے 24 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں، مزرابانی اور انور علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز میں میر حمزہ کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز میں عبداللہ شفیق اور طاہر بیگ کی واپسی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

باہمی مقابلوں میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف 18 میں سے 12 میچز جیتے ہیں، پہلے مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow