پی ایس ایل 9: فخر زمان کا وہ ریکارڈ جو بابر اعظم نہ توڑ سکے
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 569 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن وہ فخر زمان کا سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ دوسرے ایلمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ […]
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 569 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن وہ فخر زمان کا سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔
پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ دوسرے ایلمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی ہار کر فائنل میں تو نہ پہنچ سکی مگر اس کے کپتان بابر اعظم نے رواں سیزن میں 569 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جس میں ایک شاندار سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
تاہم بابر اعظم اس کے باوجود لاہور قلندرز کے فخر زمان کا کسی ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔
فخر زمان جو پی ایس ایل 9 میں تو بجھے بجھے سے رہے اور ان کا بیٹ سوائے ایک میچ کے کہیں نہ چل سکا جس کا خمیازہ لاہور قلندرز کو پے در پے شکستوں کی صورت بھی اٹھانا پڑا تاہم دو سال قبل پی ایس ایل 7 میں جارح مزاج اوپنر ایونٹ میں 588 رنز بنا کر بلے بازوں میں ٹاپ کیا تھا اور اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی جب میدان میں اتری تو بابر اعظم کو فخر زمان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 45 رنز درکار تھے مگر وہ 25 کے انفرادی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باعث یہ ریکارڈ صرف 19 رنز کی کمی سے اپنے نام نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ رواں پی ایس ایل میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں جنہوں نے 381 رنز اسکور کر رکھے ہیں اور ملتان سلطانز کے ہی عثمان خان صرف سات میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 124 کی شاندار ایوریج کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ویمنز پریمیئر لیگ، رائل چیلنجرز بنگلور کی کامیابی پر ایلیس پیری کو ملا انوکھا تحفہ
ریسی وان ڈیرڈوسن نے 7 اننگز میں 364 رنز نام درج کرائے ہیں، زلمی کے اوپنر صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز بناکر ٹاپ فائیو کے شریک بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟