پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عثمان خان مشکل میں آگئے

پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر عثمان خان مشکل میں آگئے۔ امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان نے پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے تو انہوں نے مختلف لیگز میں اماراتی […]

 0  4
پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عثمان خان مشکل میں آگئے

پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر عثمان خان مشکل میں آگئے۔

امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان نے پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے تو انہوں نے مختلف لیگز میں اماراتی کھلاڑی کے طور پر کھیل کر خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خان آئندہ سال یو اے ای سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

پی ایس ایل کے بعد عثمان نے پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ کاکول کے تربیتی کیمپ میں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔

عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیع دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے تاہم انہوں نے پاکستانی ٹیم کو مستقبل بنایا ہے۔

امارات کرکٹ بورڈ نے ان کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا، رواں سال آئی ایل ٹی20 میں انھوں نے مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے گلف جائنٹس کی نمائندگی کی تھی،گوکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تھے لیکن اسکے باوجود بھارتی اونر کی فرنچائر میں بطور لوکل پلئیر شمولیت اختیار کی۔

انکا آئی ایل ٹی میں 50 ہزار ڈالر (یعنی تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ ملا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow