’پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اداکاروں کو مشہور۔۔۔‘ پنکج ترپاٹھی نے کیا کہا؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام بنانے والے اداکار پنجچ ترپاٹھی نے پی آر پیڈ سے متعلق ردعمل دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار پنکچ ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں کہ پی آر سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پی آر آپ کو منظر عام پر تو لاسکتی ہیں لیکن انہیں یادگار نہیں […]

 0  3

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام بنانے والے اداکار پنجچ ترپاٹھی نے پی آر پیڈ سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار پنکچ ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں کہ پی آر سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پی آر آپ کو منظر عام پر تو لاسکتی ہیں لیکن انہیں یادگار نہیں بناسکتیں، پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اداکار مشہور اپنے کرداروں سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی پیڈ پی آر کے ذریعے امیج بنانے کے چکر میں پڑے گا تو اسے زندگی بھر اسی چکر میں ہی رہنا پڑے گا، میں پی آر کر کے مشہور ہوسکتا ہوں لیکن یادگار نہیں ہو سکتا۔

مرزا پور کے اداکار نے مزید کہا کہ ایک اداکار صرف اپنے کرداروں یا پھر میں اپنے اخلاق کی وجہ سے ہی مشہور ہوتا ہے، ان دنوں عاجزی کا رجحان ہے، یہاں تک کہ جو عاجزی نہیں کرتے، وہ بھی عاجزی کا دکھاوا کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو دریافت کر رہا ہوں کہ آیا میں واقعی عاجزی کرتا ہوں یا دکھاوا کر رہا ہوں۔‘

واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی کا تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بالی ووڈ میں پیڈ پی آر کا سہارا لینے سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow