پیرس اولمپکس: 7 ماہ کی حاملہ ایتھیلیٹ کی شمشیز زنی مقابلے میں شرکت

پیرس اولمپکس 2024 میں مصر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود شمشیر زنی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کے رنگا رنگ اور دلچسپ مقابلے پیرس اولمپکس میں جاری ہیں جہاں مصر کی خاتون ایتھلیٹ ندا حافظ سب کی توجہ کا مرکز […]

 0  2

پیرس اولمپکس 2024 میں مصر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ندا حافظ نے حاملہ ہونے کے باوجود شمشیر زنی کے مقابلے میں حصہ لیا۔

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کے رنگا رنگ اور دلچسپ مقابلے پیرس اولمپکس میں جاری ہیں جہاں مصر کی خاتون ایتھلیٹ ندا حافظ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ندا حافظ جنہوں نے شمشیر زنی کے مقابلے میں پہلے راؤنڈ میں امریکی کھلاڑی ایلزبتھ کو شکست دی لیکن کوارٹر فائنل میں کورین حریف کے خلاف فتح حاصل نہ کر سکیں۔ مقابلے کے بعد انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔

ندا حافظ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ سات ماہ کی حاملہ ہیں۔ انہوں نے اپنی اس حالت میں اولمپکس مقابلے میں شرکت کو اپنے لیے فخر کی بات اور خود کو خوش قسمت قرار دیا۔

مصری خاتون ایتھیلیٹ نے کہا کہ وہ شوہر اور خاندان کے اعتماد کی وجہ سے یہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

پیرس اولمپکس 2024 میں تین نئے اولمپک ریکارڈ بن گئے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow