پہاڑ کی چوٹی پر آخر یہ کیا ہے؟ خلائی مخلوق کا بنا ہوا اسٹرکچر؟
ویلز میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک پراسرار ستون نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ اسے کسی اجنبی نے بنایا تھا۔ راہگیروں کی جانب سے ویلز میں ہی -آن-وائی قصبے کے قریب ایک پہاڑی کی چوٹی پر چمکتے ہوئے سلور ڈھانچے کا مشاہدہ کیا […]
ویلز میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک پراسرار ستون نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ اسے کسی اجنبی نے بنایا تھا۔ راہگیروں کی جانب سے ویلز میں ہی -آن-وائی قصبے کے قریب ایک پہاڑی کی چوٹی پر چمکتے ہوئے سلور ڈھانچے کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فٹ کا کھمبہ کیچڑ میں کھڑا ہوا ہے، بعض افراد کا ماننا ہے کہ یہ چیز ہماری زمین سے نہیں بلکہ کسی اور اجنبی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔
مقامی بلڈر، گریگ مائر نے پہاڑی پر چلتے ہوئے پراسرار کھمبے کو دیکھا اور وہ اسے اڑن طشتری سمجھے، قریب پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ وہ غلطی پر تھے، لیکن اس کی موجودگی ان کے لیے اور بھی پراسرار تھی۔ یہ اسٹیل کا ڈھانچہ 10 فٹ لمبا اور ہوا کے باوجود مضبوطی سے زمین پر قدم جمائے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ 2020 میں بھی اس طرح کے ڈھانچے دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھنے کو ملے تھے، ریاستہائے متحدہ، رومانیہ، برطانیہ میں دیکھے گئے تھے اور افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں کہ ایلین یا خلائی مخلوق نے یہ ڈھانچہ تخلیق کیا ہے۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ ستون پراسرار طور پر ان جگہوں سے غائب ہو گئے اور اس حوالے سے معلومات نہیں مل سکیں کہ انہیں کون اُٹھا کر لے گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟