پلاسٹک سے ذیابیطس : ماہرین نے خبردار کردیا

کیا آپ جانتے ہیں ہم بازار سے پلاسٹک کی پیکنگ والی جو اشیا بھی خریدتے ہیں وہ ہمیں ذیابیطس (شوگر) میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ پلاسٹک کے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دنوں طبی ویب سائٹ […]

 0  11
پلاسٹک سے ذیابیطس : ماہرین نے خبردار کردیا

کیا آپ جانتے ہیں ہم بازار سے پلاسٹک کی پیکنگ والی جو اشیا بھی خریدتے ہیں وہ ہمیں ذیابیطس (شوگر) میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ایک تحقیقی رپورٹ میں یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ پلاسٹک کے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں طبی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق بچوں کے فیڈرز، پانی کی بوتلیں ، مختلف غذائیں اور ایسی ادویات جن کی پیکنگ میں پلاسٹک استعمال ہوتا ہے وہ ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پلاسٹک سے خارج ہونے والا کیمیکل جسے بی اے پی بھی کہا جاتا ہے انسانی خون میں انسولین کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث انسان ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے خارج ہونے والے کیمیکل سے اگرچہ وزن تو نہیں بڑھتا لیکن اس سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس وجہ سے خون میں شوگر کا لیول بڑھتا ہے اور انسان کے ذیابیطس کا شکار ہونے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow