پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افطار ڈنر میں خاص انداز اپنایا، فرنچائز کے تمام کھلاڑی قومی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر شریک ہوئے۔ پشاور زلمی کے اعزاز میں کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب […]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افطار ڈنر میں خاص انداز اپنایا، فرنچائز کے تمام کھلاڑی قومی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر شریک ہوئے۔
پشاور زلمی کے اعزاز میں کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے ڈیزائنر کی جانب سے دیے گئے قومی لباس پہنے۔
پشاور زلمی ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔
اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا
نجی مصروفیت کے باعث پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم افطار ڈنر میں شرکت نہ کرسکے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟