پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ائرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ […]
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ائرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا پر بھی یہ افواہویں گردش کررہی تھیں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جبکہ ائیر پورٹ کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پرینیتی کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی دہلی اور ممبئی کا سفر کررہی ہیں۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ذرائع نے مزید کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ کسی کے لباس کا انتخاب ایسی قیاس آرائیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرسکتی ہیں۔
پرینیتی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنی نجی زندگی کوپرائیوٹ رکھنا پسند کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، اداکارہ اس وقت ان ہی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس کی منصوبہ بندی پہلے کی جاچکی ہے۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ پرینیتی دہلی اور ممبئی کے درمیان سفر کرتی رہتی ہے، وہ اپنی زندگی میں توازن پیدا کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہے، اس وقت وہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کافی عرصے تک ڈیٹنگ کے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟