پاک نیوزی لینڈ سیریز: کئی ریکارڈز پاکستانی کرکٹرز کی جھولی میں گرنے کے منتظر
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کئی عالمی ریکارڈز قومی کرکٹرز کو گلے لگانے کے منتظر ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات 18 اپریل سے ہو رہا ہے۔ یہ سیریز تین پاکستانی کرکٹرز کے […]
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کئی عالمی ریکارڈز قومی کرکٹرز کو گلے لگانے کے منتظر ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز جمعرات 18 اپریل سے ہو رہا ہے۔ یہ سیریز تین پاکستانی کرکٹرز کے لیے ریکارڈ ساز ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اس میں بہترین کھیل پیش کر کے کئی عالمی ریکارڈز توڑ اور اپنے نام کر سکتے ہیں۔
اس سیریز کے دوران قومی کپتان بابر اعظم کئی سنگ میل عبور کر سکتے ہیں۔ وہ سیریز میں تین میچز جیت کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جتوانے والے کپتان بن جائیں گے۔
یہ ریکارڈ ابھی یوگنڈا کے کپتان برین مسابا کے پاس ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کو 44 میچز جتوا کر رکھے ہیں جب کہ بابر اعظم نے اب تک 71 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے اور 42 فتوحات حاصل کی ہیں۔
بابر اعظم اسی سیریز میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر سکتے ہیں جو آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پاس ہے جنہوں نے 2236 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ قومی کپتان نے 65 میچز میں 2195 رنز بنا رکھے ہیں اور یہ فنچ کا یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 42 رنز کی ضرورت ہے۔
بابر اعظم اب تک 103 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 3698 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ ان سے آگے ویرات کوہلی 4037 اور روہت شرما 3974 رنز کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی کپتان کو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے کے لیے 276 اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 340 رنز درکار ہیں۔ پی ایس ایل 9 کی میں ان کی فارم دیکھتے ہوئے اسی سیریز میں یہ ریکارڈ بھی ان کے قبضے میں آتا دکھائی دے رہا ہے۔
صرف کپتان بابر اعظم ہی نہیں بلکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری سے واپس آنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں
محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ دونوں کرکٹر نے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز بنا چکے ہیں اور تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ دو اننگز میں 19 رنز بنانا ہوں گے۔ اگر وہ یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب ہیں، انہوں نے 50 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انہیں 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کیلئے محض دو وکٹیں درکار ہیں۔
فخر زمان نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر نظریں جما لیں
واضح رہے کہ 18 اپریل سے شروع ہونے والی 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی اسٹیڈیم جب کہ دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟