پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں

آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے جو انہوں نے ہر شعبے میں ادا کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کی ترقی اور […]

 0  0
پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں

آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے جو انہوں نے ہر شعبے میں ادا کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھی خواتین کا اہم کردار ہے جو انہوں نے ہر شعبے میں ادا کیا ہے۔ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک خود کو ممتاز کیا۔

پاکستان میں خواتین سیاست، بیورو کریسی، عدلیہ، سیکیورٹی کے اداروں، تعلیم، کھیل، فن وثقافت جیسے اہم شعبوں میں مَردوں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ آج ان عظیم خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں پاکستان کیلیے وقف کر دیں۔

پاکستان کی ترقی اور خوشخالی میں خواتین کے کردار پر نظر ڈالی جائے تو صف اول میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم شاہنواز، بیگم وقار النسا نون، محمودہ رزاق اور بیگم عبداللہ ہارون کے نام نمایاں ہیں جنہوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے وقت تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

محترمہ بینظیر بھٹو ملک کی دو بار وزیراعظم منتخب ہوئیں اور ملک کا ایک روشن امیج دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ اسی طرح مریم نواز شریف نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے یوں وہ ملک کی تاریخ میں کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں۔

چترال سے تعلق رکھنے والی ثریا بی بی تاریخ میں پہلی بار چترال سے جنرل سیٹ پر منتخب ہونے والی خاتون رُکن بنیں۔

سیاست سے ہٹ کر اگر دیگر شعبوں پر نظر دوڑائی جائے تو ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون  بنیں۔ پاکستانی خواتین نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنے جھنڈے گاڑے اور ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کرنے والی پہلی خاتون بولر بنیں۔

فن وثقافت کے شعبے میں بھی پاکستانی خواتین نے اپنا لوہا منوایا اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔ لاریب عطا  کو ہالی ووڈ کی جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ میں بہترین کارکردگی پر 2022 میں آسکر اور بافٹا کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ اسی سال اپریل میں عروج آفتاب ’’گریمی ایوارڈ‘‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی نژاد خاتون بنیں۔

صباحت رضوی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سیکرٹری بنیں، دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والی مریم مجتبیٰ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے 2018 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں شمولیت اختیار کی۔

پاکستان کی معروف خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لری کو 2023 میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے رائل گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

حال ہی میں اے ایس پی شہربانو نے حال ہی میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےلاہور میں خاتون کی جان بچا کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی

یہ سب اور ان جیسی دوسری باہمت خواتین بابائے قوم کے ویژن کی تکمیل اور روشن پاکستان کا عکس ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow