پاکستان کیلیے کھیل کے میدانوں سے لگاتار اچھی خبریں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید جاری ہے مگر دیگر کھیلوں کے میدانوں سے مسلسل اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بدترین کارکردگی کے بعد شرمناک انداز سے پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی، جس نے کروڑوں […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید جاری ہے مگر دیگر کھیلوں کے میدانوں سے مسلسل اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بدترین کارکردگی کے بعد شرمناک انداز سے پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی، جس نے کروڑوں شائقین کے دل توڑ دیے اور ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔
تاہم ایسے میں جب قومی ٹیم نے عوام کو مایوس کیا تو سینئر لیجنڈز کرکٹرز سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مایوس عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں۔
برطانیہ میں کھیلی جا رہی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے سابق کرکٹرز نے جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈز نے روایتی حریف بھارت کو بھی پچھاڑا اور ابتدائی راؤنڈ کے پانچ میں سے چار میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے جگہ بنائی وہیں قومی ٹیم کے لیے ایک سبق بھی چھوڑا ہے۔
پاکستان لیجنڈز کی ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔
اس کے علاوہ مارشل آرٹس، باکسنگ اور اسکواش کورٹس سے بھی ہر ہفتے اچھی خبریں آ رہی ہیں اور دیار غیر میں یہ کھلاڑی پاکستان کا نام روشن اور سبز ہلالی پرچم کو بلند کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کھیلی جا رہی ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سہیل سسٹرز نے مجموعی طور پر 12 میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔
ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں چار سونے کے تمغہ جیتے۔ اس سے ایک روز قبل ان کی دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی چار، چار گولڈ میڈل جیتے تھے۔
پاورلفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق تینوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا ہے، تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں بھی حصہ لیں گی۔
اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی کوہ پیماؤں دلاور سد پارہ اور فدا علی نے 8 ہزار 126 میٹر دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کے شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی باکسررونت سولنکی کو ہرا کر پروفیشنل مڈل ویٹ کٹیگری کے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل سعودی عرب میں کھیلے گئے ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اویس اللہ منیر نے اپنے نام کی۔ فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو تین چھ کے فریم سے شکست دی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن بدقسمتی سے یہ میچ ہار گئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟