ناکامی کے بعد کوہلی کو اب پاکستان کے چیلنج کا سامنا ہے، سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف فیل ہونے والے کوہلی کو پاکستان کا چیلنج فیس کرنا ہوگا۔ سنیل گواسکر کا پاک بھارت میچ سے قبل کہنا تھا کہ جس طرح میں دیکھتا ہوں کہ اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ جیسے عظیم کھلاڑی […]

 0  6
ناکامی کے بعد کوہلی کو اب پاکستان کے چیلنج کا سامنا ہے، سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف فیل ہونے والے کوہلی کو پاکستان کا چیلنج فیس کرنا ہوگا۔

سنیل گواسکر کا پاک بھارت میچ سے قبل کہنا تھا کہ جس طرح میں دیکھتا ہوں کہ اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ جیسے عظیم کھلاڑی ایک میچ میں ناکام ہونے کے بعد اگلے میچ میں اس کی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ ایسے بیٹرز ہیں جو فیل ہونے کے بعد ڈبل رنز بنانا چاہتے ہیں۔ اس لیے کوہلی نےآئرلینڈ کے خلاف جو رنز نہیں بنائے اب وہ پاکستان کے خلاف دوگنے رنز اسکور کرنا چاہتا ہوگا۔

بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گواسکر کا کہنا تھا کہ کوہلی کے لیے اس سے بہتر چیلنج کیا ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے دوگنے رنز بنائیں۔

اگرچہ کوہلی 2024 ورلڈ کپ کی شروعات اچھے طریقے سے نہیں کرپائے اور آئرلینڈ کے خلاف محض ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم لیجنڈری کرکٹر گواسکر کو توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف واپس فارم میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں 9 جون کو نیویارک میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونگے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow