پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے مایوس احمد علی بٹ کیا چاہتے ہیں؟

معروف پاکستانی اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دل کی بات کہہ ڈالی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھی بدترین کارکردگی کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر […]

 0  2
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے مایوس احمد علی بٹ کیا چاہتے ہیں؟

معروف پاکستانی اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دل کی بات کہہ ڈالی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھی بدترین کارکردگی کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی، جس میں انھوں نے لکھا کہ اس طرح کی کرکٹ اور برائے نام کرکٹرز سے تنگ آچکا ہوں۔

نامور کامیڈین احمد علی بٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ کھیلوں کے سیاست دان اور فکسرز ہیں جنھیں ان کی حیثیت سے زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں۔

احمد نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قومی کھیل ہاکی کے ساتھ ساتھ بیڈمنٹن، اسنوکر اور باکسنگ کو سپورٹ کریں اور ان کھیلوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کریں۔

اداکار نے برانڈز پر بھی زور دیا کہ وہ اب جاگ جائیں اور صرف کرکٹرز کے علاوہ دیگر کھیلوں کے پلیئرز کو بھی سپورٹ کریں۔

احمد علی بٹ نے ٹیم میں لابنگ اور کرکٹرز کی گروپ بندی کا بھی ذکر کیا جس کا نتیجہ ان کی خراب کارکردگی اور شائقین کے لیے مایوسی کی صورت میں نکلا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کرتے ہوئے گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی تھی جس پر کرکٹ ایکسپرٹس، عوام اور سیلیبریٹز سب ہی گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

احمد علی بٹ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انھوں نے 2007 میں اپنے کامک شو ’جٹ اینڈ بانڈ‘ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow