پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ کس کو بنایا جا رہا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے بعد اب پہلی بار ٹیم کا بیٹنگ کوچ لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد اسلم کو وائٹ بال ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ […]

 0  0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے بعد اب پہلی بار ٹیم کا بیٹنگ کوچ لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد اسلم کو وائٹ بال ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد اسلم کی تقرری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی خواہش پر ہو رہی ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے بیٹنگ کوچ کا تقرر کیا جا رہا ہے۔

شاہد اسلم ماضی میں کئی بار پاکستان ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کا حصہ رہے ہیں اور وہ کوالیفائڈ کوچ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود معاون کوچ کے طور پر گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیم منیجمنٹ کا حصہ تھے۔ تاہم گیری کرسٹن نے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان ٹیم کے آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں کیوں پیچھے ہے؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow