پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کا اختتام
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹور اختتام پذیر ہوگیا چمچاتی ٹرافی آج افغانستان جائے گی جس کے بعد بنگلہ دیش لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی گزشتہ ہفتے میزبان ملک لائی گئی تھی جس […]
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹور اختتام پذیر ہوگیا چمچاتی ٹرافی آج افغانستان جائے گی جس کے بعد بنگلہ دیش لے جایا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی گزشتہ ہفتے میزبان ملک لائی گئی تھی جس مختلف شہروں سے گھومتی ہوئی آج افغانستان چلی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کیا تھا۔ ٹرافی کو سابق معروف کرکٹرز کا ساتھ بھی حاصل رہا اور 9 روزہ دورے کے دوران اس چمچاتی ٹرافی کو ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی، کراچی، لاہور سمیت دیگر مقامات پر لے جایا گیا۔
ٹرافی کو جس شہر میں بھی نمائش کے لیے رکھا گیا، وہاں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش نظر آیا۔ طالب علم، مرد وخواتین سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شائقین اسے دیکھنے آئے اور اس کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
یہ ٹرافی افغانستان کے بعد بنگلہ دیش جائے گی اور پھر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ سے ہوتی ہوئی اپنے ٹور کا اختتام بھارت میں کرے گی جس کے بعد ٹورنامنٹ کے آغاز پر اسے واپس پاکستان لایا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟