پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔ قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری کوشش […]

 0  4
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پوری کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالآخر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان شامل ہیں۔

آفریدی کو ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کرنے پر سریش رائنا آگ بگولہ ہوگئے

جارح مزاج بیٹر اعظم خان، افتخار احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد عامر، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow